کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیاگیا

0
341

نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ایک سال کی سزا پانے والے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا ہے۔نیب ٹیم نے انہیں راولپنڈی سے گرفتار کیا ہے اور انہیں نیب دفتر منتقل کیا جارہا ہے،جہاں سے انہیں کل احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ نیب ٹیم نے کیپٹن صفدر کی گرفتار کی گرفتاری کےلئے گزشتہ روز مانسہرہ ،ایبٹ آباد اور ہری پور میں چھاپے مارے تھے لیکن وہ روپوش رہے۔آج صبح وہ راولپنڈی میں ظاہر ہوئے اور انہوں نے کہا کہ میں گرفتاری دینے کےلئے پیش ہوا ہوں،لیکن وہ دن بھر کارکنوں کے حصار میں شہر میں گشت کرتے رہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here