گورنر سے ملاقات میں فیصل آباد کے تاجر غصے سے پھٹ پڑے

0
302

فیصل آباد میں گزشتہ روز گورنر پنجاب سے مذاکرات کے دوران تاجراور صنعت کار پھٹ پڑے تاجروں کا کہنا تھا کہ وہ لٹ گئے ہیں اور اتنے پریشان ہیں کہ رات کو نیند نہیں آتی۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کی، انجمن تاجران سپریم کونسل کے جنرل سیکرٹری ایوب منج نے کہا کہ ڈیڑھ سال کے دوران حکومت نے کئی بار تاجروں کو اسلام آباد بلایا مگر ایک بھی مسئلہ حل نہیں کیا۔گورنر پنجاب سے ملاقات کے دوران فیکٹری مالکان نے بھی مہنگی بجلی کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو نے کی دہائی دی اور 10 فروری کو فیکٹریوں کی چابیاں صدر چیمبر کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا تاجروں نے کہا کہ ‏فیکٹریوں کی چابیاں لاکر گورنر صاحب آپ کے سامنے رکھ دیتے ہیں،خدا کی قسم ہم لُٹ گئے، لا الہ اللہ ہم اتنے پریشان ہیں کہ رات کو نیند نہیں آتی،خدا کی قسم کوئی سیاست نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مزدور آپ کے ساتھ تھے اربوں روپے لگا کر بھی اتنے برے حالات ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here