ہر دورے پر یہ سوال نہیں ہونا چاہیے کہ ملا کیا ہے وزیر خارجہ

0
382

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ 12 ارب ڈالر کا خلا تھا،6 ارب ڈالر سعودیہ سے آئے، کچھ رقم سے آئی ہے،دوٹوک کہہ رہے ہیں،اب ملک میں کوئی ادائیگی کا بحران نہیں رہا۔
وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر نے دفتر خارجہ میں نیوز کانفرنس کی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہر دورے پر صرف یہ سوال نہیں ہونا چاہیے کہ ملا کیا ہے؟ دوروں میں کچھ اور بھی حاصل کیا جاتا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ چینی قیادت کو یقین ہے کہ پاکستان سی پیک کی اہمیت کو سمجھتا ہے،وزیراعظم کے دورہ چین کے 4 مقاصد تھے، دورے کے اختتام پر 15 معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورے کےد وران اسٹریٹجک تعلقات کو معاشی شراکت داری میں بدلنے میں کامیابی ہوئی،ہم اپنی برآمدات دگنی کرنے کی پوزیشن میں آجائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹریٹجک مذاکرات کو بڑھا کر وزارئے خارجہ سطح پر لایا گیا ہے ،تکنیکی ماہرین کی سطح کے مذاکرات 9 نومبر کو بیجنگ میں ہوں گے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین ایسا ملک ہے جس نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا ہے، چین سے زرعی ٹیکنالوجی پاکستان میں لانے میں پیشرفت ہوئی۔
ان کا کہناتھا کہ چین سے تعلقات نہ صرف اچھے ہیں بلکہ پہلے سے بہتر ہونے کے امکان روشن ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here