ہمارا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں حالات سے ہے محمد ارشد

0
1274

سرائے عالمگیر(سید ندیم نوشاہی )پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 34کے نامزد امید وار سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد نے میڈیا ون گروپ سے بات چیت کے دوران کہاکہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مشکل حالات سے ہے اورہم نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر قوم کو جدید حالات کا مقاملہ کرنے کے لیے تیار کرناہے منزل مشکل ضرور ہے لیکن قائد تحریک عمران خان کی زیر قیادت ہم ضرور کامیاب ہوں گے وقت بدلتے دیر نہیں لگتی میرا ٹکٹ عوام کی دعاوں اور محبتوں کا نتیجہ ہے اور عوام کی بے لوث خدمت میری زندگی کا مشن ہے جب تک زندگی ہے عہد نبھاوں گا اور عوام بہت جلد حلقے میں مثبت تبدیلیاں دیکھیں گے انہوں نے کہاکہ علاقے میں سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی کام انتہائی ضروری عمل ہے جس کے لیے بھرپور انداز میں کردار ادا کرونگا جبکہ انشااللہ کامیابی کے بعد بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے بھی بہت سا کام ابھی باقی ہے تمام فیصلے دوستوںکی مشاورت سے ہوں گے نوٹ اور ووٹ کی بنیاد پر نہیں بلکہ حقائق اور سچائی کی بنیاد پر ہوں گے ایسے فیصلوں سے علاقے میں امن و امان قائم رکھا جائے گا اور غلط فہمیوں کی بنیاد پر عوام میں جو دوریاں پائی جاتیں ہیںان کے خاتمے میں آسانی ہوگی انہوں نے بتایا کہ ہمیں بچوں اور نوجوانوں کو اچھی تعلیم اور تربیت کو میرے ویثرن میں مرکزی حیثیت حاصل ہے جس پر جتناکام کیا جائے کم ہے انشااللہ کوتاہی نہیں کریں گے اور عوام کے سامنے سرخرو ہونگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here