آسمانی بجلی نے مرزا گلاب بیگ کے گھر کہرام برپا کر دیا

0
583

آسمانی بجلی نے نون لیگ کےسابق امیدوار برائے کونسلر مرزا گلاب بیک کے گھر کا رخ کیا تو مرزا گلاب بیگ کا سارا گھر ہی غم میں ڈوب گیا شمع نیوز کے نمائندے کو چوہدری شہزاد غفار نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز گجرات کے نواحی گاوں کو آنکھ میں شدید طوفانی بارش کے ساتھ آسمانی بجلی کڑکی یہ آسمانی بجلی کو آنکھ گاوں میں آم کے درخت کے نیچے بندھے مرزا گلاب بیگ کے قیمتی جانورں پر گری جس سے مرزا گلاب کے تین قیمتی جانور جن میں دو بھینسیں اور اور اچھی نسل کی گائے شامل ہے موقعہ پر ہی ہلاک ہو گئیں ان جانوروں کی قیمت ساڑھے اٹھ لاکھ بتائی جاتی ہے آسمانی بجلی سے جانوروں کی ہلاکت کا سنتے ہی گاوں کے زمیندار مرزا گلاب بیگ سے اظہار افسوس کے لیے جمع ہو گئے اور اس بھاری نقصان پر مرزا گلاب بیگ کو دلاسہ دیتے رہے یاد رہے کہ ایک زمیندار کے لیے اس کے جانور گھر کے فرد کی طرح ہوتے ہیں انکے جانے سے زمیندار کو اتنا ہی دکھ اور افسوس ہوتا ہے جتنا کسی گھر کے فرد کے جانے پر ہوتا ہے اللہ تعالی اس نقصان پر مرزا گلاب بیگ کو اور ساری فیملی کو صبر عطا فرمائے اور ان جانوروں کا بہترین نعیم البدل عطا فرمائے آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here