3 اہم ترین کھلاڑی کل کا میچ نہیں کھیلیں گے

0
1226

لندن”: ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی فائنل 11 کا اعلان کردیا گیا، 3 اہم ترین کھلاڑی کل کا میچ نہیں کھیلیں گے، سینئر آل راونڈر شعیب ملک، فاسٹ باولر محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی کالی آندھی کیخلاف میچ کیلئے فائنل 11 کا حصہ نہیں ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ورلڈکپ کیلئے اپنی مہم کا آغاز کل ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ سے کرے گا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی فائنل 11 کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر آل راونڈر شعیب ملک، فاسٹ باولر محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی کالی آندھی کیخلاف میچ کیلئے فائنل 11 کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تین فاسٹ بولروں اور تین سپنرز کے ساتھ میدان میں اترےگا،ٹیم میں چھ سپیشلسٹ بیٹسمین شامل ہوں گے، دو آل راؤنڈرز عماد وسیم اور شاداب خان ٹیم میں شامل ہوں گے۔ پاکستان کے سب سے تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک ویسٹ انڈیز کےخلاف میچ کی الیون میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ 37سالہ شعیب ملک پاکستان کی جانب سے 284 ون ڈے انٹر نیشنل کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے 7526 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ157وکٹیں بنا رکھی ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ نے انضمام الحق کی مشاورت سے شعیب ملک کو میچ میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ان کی جگہ محمد حفیظ لیں گے ،ٹیم مینجمنٹ نے ویسٹ انڈین ٹیم میں بائیں ہاتھ کے کئی بیٹسمینوں کی موجودگی میں محمد حفیظ کی باؤلنگ سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جارح مزاج آصف علی کو حارث سہیل پر فوقیت دی جاسکتی ہے۔ ویسٹ انڈیز کےخلاف میچ میں فاسٹ بولر محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں،شعیب ملک اس سے قبل2007ءکے ورلڈ کپ میں شرکت کر چکے ہیں لیکن ان کی کارکردگی واجبی تھی۔پہلے میچ کے لئے پاکستان کی ممکنہ الیون میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، سرفراز احمد (کپتان)، آصف علی، عماد وسیم،شاداب خان، محمد عامر، حسن علی اور وہاب ریاض شامل ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here