تفتیش کار30 اور عملے کے 10 لوگ کون تھے؟ نواز شریف

0
402


اسلام آباد سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ سپریاسلام آباد (نمائندہ جنگ؍جنگ نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقامے پر آیا اور جھوٹ ثابت ہوا جبکہ غلط فیصلے کے بعد غلط کیس سے حقائق نکل رہے ہیں، 40تفتیشی کون تھے، کچھ ثابت نہیں ہوا، انصاف کی توقع ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ انویسٹی گیشن کیلئے کن لوگوں کا سہارا لیا گیا، جے آئی ٹی کی رپورٹ بنانے کیلئے 40 لوگ تھے، پول کھل گیا، 30تفتیش کار اور عملے کے 10 لوگ کون تھے؟ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ’جے آئی ٹی کے ہیرے کون تھے؟ کون سے محکمے سے آئے تھے؟ کس نے یہ لوگ جےآئی ٹی کو دیئے اور یہ کردار کیوں سونپا گیا؟‘ انہوں نے کہا کہ ’جب واجد ضیاء سے پوچھا جاتا ہے یہ کون لوگ تھے وہ کہتے ہیں میں نہیں بتاسکتا، وہ کیوں نہیں بتاسکتے، آپ ملک کےمالک نہیں، صرف جےآئی ٹی کے سربراہ ہیں، مجھ پر مقدمہ ہے، میں اور قوم جاننا چاہتے ہیں، یہ کون سے نامعلوم لوگ تھے جنہوں نے یہ کردار ادا کیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت سے انصاف کی امید تو بہت ہے کیونکہ کیس میں کچھ بھی

نہیں، اس کیس میں بہت ساری چیزیں خطرناک ہورہی ہیں، جو حقائق چھپائے گئے وہ سامنے آرہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں (ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ جو پارٹی چھوڑ کرگئے وہ سونے جیسے لوگ نہیں تھے، تکلیف دہ کہانی ہے اس کی کھوج لگانی چاہیے۔نواز شریف نے کہا کہ عدالت سے انصاف کی امید تو بہت ہے، بہت ساری چیزیں خطرناک ہورہی ہیں، ہر روز نئے نئے راز افشا ہورہے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگم کورٹ کا فیصلہ اقامے پر آیا اور جھوٹ ثابت ہوا جبکہ غلط فیصلے کے بعد غلط کیس سے حقائق نکل رہے ہیں، 40تفتیشی کون تھے، کچھ ثابت نہیں ہوا، انصاف کی توقع ہے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ انویسٹی گیشن کیلئے کن لوگوں کا سہارا لیا گیا، جے آئی ٹی کی رپورٹ بنانے کیلئے 40 لوگ تھے، پول کھل گیا، 30تفتیش کار اور عملے کے 10 لوگ کون تھے؟ سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ’جے آئی ٹی کے ہیرے کون تھے؟ کون سے محکمے سے آئے تھے؟ کس نے یہ لوگ جےآئی ٹی کو دیئے اور یہ کردار کیوں سونپا گیا؟‘ انہوں نے کہا کہ ’جب واجد ضیاء سے پوچھا جاتا ہے یہ کون لوگ تھے وہ کہتے ہیں میں نہیں بتاسکتا، وہ کیوں نہیں بتاسکتے، آپ ملک کےمالک نہیں، صرف جےآئی ٹی کے سربراہ ہیں، مجھ پر مقدمہ ہے، میں اور قوم جاننا چاہتے ہیں، یہ کون سے نامعلوم لوگ تھے جنہوں نے یہ کردار ادا کیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عدالت سے انصاف کی امید تو بہت ہے کیونکہ کیس میں کچھ بھی
نہیں، اس کیس میں بہت ساری چیزیں خطرناک ہورہی ہیں، جو حقائق چھپائے گئے وہ سامنے آرہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں (ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ جو پارٹی چھوڑ کرگئے وہ سونے جیسے لوگ نہیں تھے، تکلیف دہ کہانی ہے اس کی کھوج لگانی چاہیے۔نواز شریف نے کہا کہ عدالت سے انصاف کی امید تو بہت ہے، بہت ساری چیزیں خطرناک ہورہی ہیں، ہر روز نئے نئے راز افشا ہورہے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here