وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی بے رخی یا لاپرواہی؟ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے مصافحے کےلئے ہاتھ بڑھایا وزیراعلیٰ نے منہ پھیر لیا۔ملتان پولیس ٹریننگ اسکول میں شیلڈ وصول کرنے کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آئی جی پنجاب سے مصافحہ نہیں کیا۔ آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ سے مصافحے کےلئے ہاتھ آگے بڑھایا، سیاہ چشمہ لگائے وزیراعلیٰ پنجاب منہ پھیر کر چل دیے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امجد جاوید سلیمی مصافحے کےلئے عثمان بزدار کے پیچھے چل دیے۔ ’پولیس کے رویوں میں تبدیلی بے حد ضروری ہے‘
تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھاکہ پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف لڑنا ہے لیکن عوام کا تحفظ ہرقیمت یقینی بنانا ہے، انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے پولیس کے رویوں میں تبدیلی ضروری ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ