آصف علی زرداری کیلئے خطرے کی گھنٹی 

اسلام آباد (نیوزڈیسک) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ آصف زرداری نے مقدمات میں تاخیرکافائدہ اٹھایا، آصف زرداری کی بیماری کی وجہ سے مقدمات میں تاخیرہوئی، کوشش ہے کہ آصف زرداری کیخلاف مقدمات تاخیرکاشکارنہ ہوں۔نجی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ نیب آزادادارہ ہے مقدمات کی رفتارکاتعین چیئرمین نیب نے کرناہے،نیب میں تحقیقات کاطریقہ کاربہترہوناچاہئے، نیب انویسٹی گیشن کیلئے ماہرین کی خدمات لے سکتاہے، بہترانویسٹی گیشن ہی پراسیکیوشن کی جانب جائےگی،سپیشل کورٹ ضرورت تھی لیکن تجربہ کامیاب نہیں رہا

Comments (0)
Add Comment