بارودی سرنگ کا دھماکا، 16 پولیس کمانڈوز ہلاک

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ کے دھماکے سے تباہ ہو گئی۔
پولیس حکام نے دھماکے کے نتیجے میں 16 پولیس کمانڈوز کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کےمطابق یہ علیحدگی پسند ماؤ باغیوں کی کارروائی معلوم ہوتی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ریاست مہاشٹر کے علاقے گڈ چرولی میں ایک وین پولیس کمانڈوز کو لے کر جا رہی تھی کہ زمین میں نصب بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 پولیس کمانڈوز ہلاک ہوئے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment