بریگزیٹ کی صورت میں مارکیٹ سے کتنےیورو نکل جائینگے؟

بریگزیٹ کے نتیجے میں لندن کی فنانشل مارکیٹ سے ایک ہزار ارب یورو کا سرمایہ اور 269 کمپنیاں نکل جائیں گی۔یہ بات فائنانشل تھنک ٹینک نیو فنانشل کی تازہ ترین تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ تحقیق کے ذریعے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ لندن سے نکل جانے والی کمپنیوں کی اکثریت کی اگلی چوائس یورپین دار الحکومت برسلز نہیں ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع شدہ اس تحقیق کے مطابق فنانشل سروسز مہیا کرنے والی 269 کمپنیوں میں سے صرف 9 کمپنیوں نے برسلز آنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ 100 سے زائد کمپنیوں نے آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کو اپنا اگلا مستقر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحقیق کے مطابق 60 کمپنیاں لکسمبرگ، 41 فرانس کے دارالحکومت پیرس، 40 فرینکفرٹ، 32 ایمسٹر ڈیم اور 12 کمپنیاں میڈرڈ جائیں گی۔تحقیق کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ ان کمپنیوں کے جانے کے باعث لندن کی فنانشل مارکیٹ سے ایک ہزار ارب یورو کا سرمایہ نکل جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment