بسکٹ چرانے پربچے کو قتل کر دیا

بسکٹ چرانے پربچے کو قتل کر دیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں بسکٹ چوری کرنے پر ایک 10 سالہ بچے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ کرناٹک کے علاقے حویری میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق بچے نے ایک دکان سے بسکٹ چوری کیا تو اسے دکان کے مالک نے پکڑ لیا اور بے دردی سے بچے کی پٹائی لگانا شروع کردی۔بچے کی والدہ بھی اپنے بچے کی جان کی بھیک مانگتی رہی لیکن دکان کے مالک نے ایک نہ سنی۔دکان مالک بچے کو دکان کے اندر لے گیا اور اس کی والدہ سے کہا کہ وہ شام میں واپس آئے تو بچہ مل جائے گا۔خاتون جب واپس آئی تو اس کا بچہ بیہوش تھا، تاہم جب اسے اسپتال لے جایا گیا تو وہ دم توڑ گیا۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment