برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے جس کے بعد 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کا کہنا ہے کہ ان میں اس وائرس کے اثر انداز ہونے کے درمیانے درجے کی علامات بھی پائی گئی ہیں۔وزیراعظم بورس جانسن نے اس حوالے سے بتایا کہ ان میں یہ علامات جن میں بخار اور کھانسی شامل ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پیدا ہوئی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ وہ سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں تاہم وہ وائرس سے جنگ کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حکومت کی سربراہی کرتے رہیں گے۔ انہیں آخری بار جمعرات کی رات ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر نیشنل ہیلتھ اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب کے دوران تالیاں بجاتے دیکھا گیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ