بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں نو نریمان سینا کی دھمکی پربھارت کی نامورمیوزک کمپنی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادیئے۔ انتہا پسندوں نے میوزک کمپنیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ فوری کام کرنا بند کیا جائے ورنہ ہم اپنے انداز میں ایکشن لیں گے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی گلوکاروں کو اکژ دھمکیاں موصول ہوتی آئی ہیں اور بھارت کاپلوامہ حملے کے بعد یہی ردِ عمل دیکھنے میں آیا۔
بھارت میں بیشتر گلوکاروں جیسے نصرت فتح علی خان اور عاطف اسلم کو خاصیت مقبولیت حاصل ہے اور عوام کی ایک بڑی تعداد کئی پاکستانی گلوکاروں کو سننا پسند کرتی ہے۔
لیکن اب بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان گلوکاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ