تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی
ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی خصوصی ہدایت پر اور مدثر اقبال ڈی ایس پی سرائے عالمگیر کی زیر نگرانی تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نےپتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی ، ایس ایچ او بابر زمان بٹ تھانہ سٹی سرائے عالمگیرنے نفری کے ہمراہ مخبرخاص کی اطلاع پر پتنگ فروش ذکاءاللہ عرف ذکی ولد عطاء اللہ قوم شیخ سکنہ کلمہ چوک سرائے عالمگیرکو اس کی دوکان سےگرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم کی دوکان سے 45عدد پتنگیں اور 10عدد ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا