5 فروری کو خانزادہ برادری کی جانب سے منعقد عالمی خانزادہ ڈے کی تیاریاں زور و شور سے جاری اس موقع پر خانزادہ برادری کے رہنما اور خانزادہ راجپوت ویلفئر وسیلہ فاؤنڈیشن کے بانی راشد خانزادہ کی سکرنڈ آمد اس موقع پر انھوں نے خانزادہ برادری کے لوگوں کو ڈور ٹو ڈور جا کر دعوت دی اور 5 فروری کو منعقد عالمی خانزادہ ڈے میں بھرپور شرکت کی درخواست بھی کی اس موقع پر انھوں نے کہا کہ عالمی ڈے کا مقصد برادری کو ایک ایسا پیلٹ فارم مہیہ کرنا ہے جہاں ہم اپنے لوگوں کو انکی محنت کا صلہ اور انکے اپنے اپنے شعبہ زندگی میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کر کے برادری کے مستقبل کے معماروں کو ایک روشن خیال فکر دینی ہے ہمارا مقصد تعلیم,صحت,اور روزگار کے حوالے سے درپیش مسائل اور رہنمائی دینا ہے اسکے ساتھ ساےھ برادری کے لئے فلاحی کام جاری رکھنا ہے.اس کے ساتھ ساتھ غربت اور مفسلی کا شکار خانزادہ برادری کے لوگوں کی ہر مکمن مدد کرنا تاکہ انکو اپنے پیروں پر کھڑا کر سکیں اور سی طرح کے عملی اقدامات جاری بھی ہیں انھوں نے کہا کہ قوموں کی بقاء اسی میں ہے کہ ہمیں اپنے اپنے حصہ کا کام کرنا ہوگا جس قوم نے اپنی تاریخ اور تمدمن کو بھلا دیا وہ قومیں زمانے میں رسوائی کا سبب ہیں ہمارا مقصد کسی قوم یا جماعت کے خلاف کام کرنا نہیں لیکن اپنی برادری کے لوگوں کو ہر میدان میں سرخرو دیکھنا ہے. اس موقع پر انکے ہمرام قدیر خانزادہ,انجینئر حارث خانزادہ,شاکر خانزادہ,طاہر خانزادہ سمیت دیگر شامل تھے