دوران اعتکاف نماز کی ادائیگی کے وقت موت آ گئی

سیالکوٹ: سارنگ کا رہائشی 80سالہ شخص دوران اعتکاف نماز کی ادائیگی کے وقت انتقال کر گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے موضع سارنگ کا رہائشی 80سالہ سابق کونسلر عبد الطیف مقامی مسجد میں رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں اعتکاف کررہا تھا کہ نماز عشاء کے وقت ادائیگی نماز کے دوران انتقال کر گیا۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے

سیالکوٹ
Comments (0)
Add Comment