زرداری کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی کیا قدم اٹھانے جا رہی ہے

تحریک انصاف سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لئے آج سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی، خرم شیر زمان اپنے وکیل کے ذریعے درخواست دائر کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ایک بیان میں کہا ہے وہ آج اپنے وکیل کے ذریعے اثاثے چھپانے کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے امریکہ میں مبینہ فلیٹ کی دستاویزات اور ظاہر نہ کئے گئے اثاثوں کی تفصیلات درخواست کے ساتھ جمع کرائی جائیں گی۔واضح رہے کہ خرم شیر زمان نے آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر درخواست چند روز قبل واپس لے لی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment