زرداری کے سوا کوئی ایسا سیاستدان نہیں جو جیل کاٹ سکے

وزیرریلوےشیخ رشیداحمد کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت چھوڑ سکتے ہیں لیکن ان سے این آر او نہیں کریں گے۔ برصغیرپاک و ہند کے سب سے بڑے ڈکیت یہ لوگ ہیں،آصف زرداری کے سوا کوئی ایسا سیاستدان نہیں جو جیل کاٹ سکے۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ روزبروزحکمرانی میں عمران خان کاکنٹرول بڑھتا جارہاہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی سیاسی تھریٹ نہیں،عمران خان نے شہبازشریف کےخلاف منی لانڈرنگ کا ایک ہی کیس بنایاہےجبکہ شہباز شریف نواز شریف سے دس ہاتھ آگے تھے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ بھی آ رہا ہے، آئی ایم ایف بھی آ رہا ہےاور ایمنسٹی بھی آ رہی ہے۔ شریف برادران کا ایک ہی ایشو ہے، باہر جانے دو، جو آگے گئے ہیں وہ واپس نہیں آئے، آصف زرداری کو ڈیل یا ڈھیل کے قریب دیکھ رہا ہوں۔ ان کا عمران خان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں، آصف زرداری حساس ایشو پر بلاول بھٹو کو بلوا رہے ہیں، وہ خود بولیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ خطرہ مہنگائی اوربیروزگاری سے ہے، اکنامک کرائسز نواز شریف اور زرداری نے پیدا کیا ہے۔ اس ملک کو دہشت گردی کا خطرہ دوبارہ لاحق ہے، دہشت گردوں کی نرسریاں ابھی ختم نہیں ہوئیں۔ لیبیا، یمن،عراق، شام اوروہ ساری بیلٹ ختم ہونےکےبعداب ایران کےپڑوس میں امریکی فلیٹ آگئےہیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ پہلی دفعہ سیاستدان فضل الرحمن کو استعمال کرنے جارہے ہیں، وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔ اپوزیشن کوئی ایک بات کرےکہ موجودہ7مہینوں میں یہ کام غلط ہواہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت ضرور ہے لیکن عمران خان کی قیادت میں دو سال تک ملک کو اکنامک کرائسز سے نکال لیا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment