سعودی ولی عہد کی آمد، 300 لینڈ کروزرز مختص

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،سعودی ولی عہد چار طیاروں کے ساتھ لینڈ کریں گے جبکہ ان کے پروٹوکول کیلئے 300 لینڈ کروزرز مختص کئے ہیں۔
16 فروری کو آمد پر وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے۔ سعودی ولی عہد کو ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس لے جانے کیلئے دو پلان تشکیل دیئے گئے ہیں جس میں ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی چلائیں گے، دوسرے پلان کے مطابق معزز مہمان ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوں گے۔
معزز مہمان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی جس کے بعدوزیراعظم عمران خان ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جب کہ ایوان صدر میں عشایہ دیا جائے گا۔
پاکستانی فضائی حدود میں سعودی ولی عہد کے طیارے کو جے ایف 17 پروٹوکول حصار میں لیں گے جبکہ حکومت نے سعودی وفد کے لیے 300 لینڈ کروزرز مختص کی ہیں ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment