سنتھیا رچی کے الزامات من گھڑت، بیہودہ، نازیبا ہیں: ترجمان رحمان ملک

سابق وزیرِ داخلہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون سنتھیا رچی کے الزامات منگھڑت، بے ہودہ اور نازیبا ہیں، رحمان ملک ان کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی خاتون کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں جن کا مقصد رحمٰن ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون نے رحمٰن ملک کے خلاف نازیبا الزامات کسی مخصوص فرد یا گروہ کے اکسانے پر لگائے ہیں۔رحمٰن ملک کے ترجمان نے کہا ہے کہ رحمٰن ملک نے ہمیشہ بھارت کے کشمیریوں و بھارتی مسلمانوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ روزانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی طرف سے رحمٰن ملک کو براہِ راست دھمکی آمیز ٹویٹس و پیغامات ملتے ہیں۔امریکی خاتون کی پی پی قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ
رحمٰن ملک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رحمٰن ملک نے اپنی تحریروں میں ’را‘ اور ’آر ایس ایس‘ کے کشمیریوں و مسلمانوں پر مظالم سے پردہ اٹھایا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک نے ہمیشہ خواتین کے حقوق اور وقار کے لیے آواز بلند کی ہے اور لڑتے رہے ہیں۔رحمٰن ملک کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ رحمٰن ملک پر الزامات اس وقت سامنے آئے جب بحیثیت چیئرمین داخلہ کمیٹی بینظیر بھٹو شہید پر الزامات کا نوٹس لیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی سنتھیا ڈی رچی کے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کر دیی ہے۔
کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی میں میرے ساتھ کون ہوگا؟ سنتھیا رچی
سنتھیا کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پارٹی کریگی، یوسف گیلانی
’جیو نیوز‘ کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک پر زیادتی کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔امریکی خاتون سنتھیا رچی نے الزام لگایا کہ رحمٰن ملک نے انہیں 2011ء میں زیادتی کا نشانہ بنایا جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور رحمٰن ملک وزیرِ داخلہ کے عہدے پر فائز تھے۔امریکی شہری نے سابق وزيرِ اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیرِ صحت مخدوم شہاب الدین پر بھی دست درازی کا الزام عائد کیا ہے۔سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے ان سے تب دست درازی کی جب وہ ایوانِ صدر میں مقیم تھے۔سابق وزیرِ اعظم یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ امریکی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پارٹی فیصلہ کرے گی۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment