تعلیمی خدمات میں شاھ سچل سامی فاونڈیشن سب سے آگے
رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
سندھ میں تعلیم کے فروغ کے لئےشاہ سچل سامی فاؤنڈیشن سب سے زیادہ متحرک،6 سے 11 سال کے 3110 بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکول داخل کرادیا،شہید بینظیر آباد اور میرپور خاص اضلاع میں تعلیمی ریلیوں کا انعقاد،برٹش کونسل کے تعاون سے 4 نئے اسکول تعمیر کرائے،مزید اسکول عمارتوں کی تعمیر شروع ۔تفصیلات کے مطابق شاہ سچل سامی فاؤنڈیشن نے شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص اضلاع میں اسکول نہ جانے والے 6 سال سے لیکر 11 سال کی عمر کے 3110 بچوں کو اسکول میں داخل کروادیا ہے جس میں ضلع شہید بینظیرآباد میں 1670 بچے اور میرپور خاص ضلع کے 1440 بچے شامل ہیں اس سلسلے میں شاہ سچل سامی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو لالا ارشد خاصخیلی نے گزشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جن بچوں کو اسکول میں داخل کرایا گیا ہے یہ وہ بچے ہیں جو غربت کے باعث تعلیم حاصل کرنے کے بجائے کھیتوں اور دوکانوں پر کام کیا کرتے تھے ان بچوں کی ذہن سازی کرکے انہیں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی گئی جس کے بعد وہ تعلیم حاصل کرنے کے لئے نہ صرف وہ بچے رضامند ہوئے بلکہ ان بچوں کے والدین بھی راضی ہوئے جو کہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہے انہونے بتایا کہ ان بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کی جانب راغب کرنے کے لئے ان کے گوٹھوں میں تعلیمی پروگرام منعقد کرائے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں ،لالا ارشد خاصخیلی نے بتایا کہ برٹش کونسل کے تعاون سے
شاہ سچل سامی فاؤنڈیشن نےتعلیم کے فروغ کے لئے سندھ بھر میں اقدامات کررہی ہے مگر شہید بینظیرآباد اور میرپور خاص اضلاع میں برٹش کونسل کے تعاون سے دونوں اضلاع میں بچوں کے لئے دو کمروں کے 4 نئے اسکول تعمیر کرائے ہیں دو اسکول ضلع شہید بینظیرآباد میں اور دو اسکول ضلع میرپور خاص میں شامل ہیں۔