گجرات (سید کلیم شاہ )سرائے عالمگیر کے گاؤں بھلوال میں گھر سے باہر بلا کر نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ صحافی مرزا وسیم بیگ کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ صحافی کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ھے تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے گاوں بھلوال غربی میں 92 چینل کے نمائندہ مرزا وسیم بیگ کو نامعلوم افراد نے گھر سے باھر بلایا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے اسے شدید ذخمی کر کے فرار ھوگئے صحافی مرزا
وسیم بیگ کو پیٹ میں چھ گولیاں لگی جسے کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ھوگئے صحافی کے قتل کی اطلاع ملتے ھی dsp سرائے عالمگیر سرکل رمضان کمبوہ اور sho صدر سرائے عالمگیر امیر عباس چدھڑ معہ بھاری نفری موقع پر پہنچے اور علاقہ کی ناکہ بندی کر دی سرائے عالمگیر میں Tvچینل کے رپورٹر مرزا وسیم بیگ کے قتل کی خبر ضلع گجرات سمیت پورے ملک میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی قتل ھونے والے صحافی مرزا وسیم بیگ کے ساتھ کچھ عرصہ قبل رکھ پبی کے قریب ڈکیتی کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جس کے ملزمان گرفتار نہ ھونے پر مقتول نے گاوں پوران میں dspکی کھلی کچہری میں احتجاج بھی کیا تھا ۔ مرزا وسیم بیگ کے اھل خانہ اور ضلع گجرات کے ضحافی اس بہیمانہ قتل کی واردات پر سراپا احتجاج ھیں ھسپتال اور مقتول کی رھائش گاہ پر رات گئے تک رش لگا رھا اھل خانہ کے مطابق ھماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ھے آئی جی پنجاب rpoگوجرانوالہ طارق عباس نے بھی سرائے عالمگیر میں صحافی کے قتل کی رپورٹ طلب کر لی ھے