قمری کیلنڈرموصول ہوگیا ہے،جائزہ لیں گے،قبلہ ایاز

اسلام آباد:وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کوموصول ہوگیا ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ قرآن و حدیث کیمطابق عیدین اوررمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر ہی کیا جائے گا، تاہم رویت کیساتھ جدید آلات کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے،دنیا میں ابھی کسی ملک میں عید کا اعلان نہیں کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ قمری کیلنڈراسلامی نظریاتی کونسل کو مل گیا ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا شعبہ تحقیق اس پر کام کررہا ہے۔ قبلہ ایاز نے کہا کہ حکومت نے جو کیلنڈر بھیجا ہے اس سے پتا چلے گا چاند کب اور کہاں نکلے گا۔ چاند دیکھنے کے طریقے کے تحت رویت کا باقاعدہ اہتمام ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ابھی تک کہیں بھی عید کا اعلان نہیں ہوا ہے۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ قرآن و حدیث کیمطابق عید ،رمضان کا اعلان چاند کو دیکھ کر ہی کرنا ہے۔ تاہم رویت کیساتھ جدید آلات کا استعمال میں بھی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کو ختم کردیا ہے؟ دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے اور انشااللہ چند ماہ میں آپ کی ادائیگیاں بس کے کرائے سے گاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔یاد رہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے رمضان المبارک، عیدین اور دیگر اسلامی ایام میں چاند کی رویت دیکھنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے قمری کلینڈر تیار کیا ہے جسے آج کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اسلامی نظریاتی کونسل
Comments (0)
Add Comment