لڑکے نے رشتے سے انکار پر محبوبہ کے سر اور پیٹ میں گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نعیم نے کینٹ کے علاقے میں رشتے سے انکار پر اپنی محبوبہ 22سالہ کنول کو گالیاں مار دیں۔ ملزم نعیم نے کنول کے سر اور پیت میں گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی ہے اور اسے ہسپتال مین داخل کروا دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ صفدر کاظمی نے بتایا ہے کہ ملزم نعیم لڑکی کنول سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لرکی نے شادی سے انکار کر دیا جس پر اس نے تیش میں آکر 22 سالہ کنول پر گولیاں چلا دیں۔ ایس پی پولیس نے مزید بتایا کہ کنول کو گولیاں مارنے کے بعد ملزم نعیم نے محبوبہ کی گلی میں جا کر خود کو بھی گولی مار لی۔ ملزم شدید زخمی ہو گیا ہے اور اسے بھی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ پولیس نے پقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسیے واقعات پیش آچکے ہین جب رشتے سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو گولی مار دی یا اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ اس سے پہلے فیصل آباد میں بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں عاشق نے تلخ کلامی پر محبوبہ کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا تھا۔ مذکورہ خاتون نے محمد ارشد سے طلاق لینے کے بعد بلال سے تعلقات استوار کر لئے تھے جس کے بعد خورشید بی بی کی کسی بات پر بلال سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر مشتعل ہو کر بلال نے اپنے گھر کے باہر خاتون پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس سے خاتون شدید زخمی ہو گئی تھی۔ اب لاہور کے علاقے کینٹ میں لڑکے نے رشتے سے انکار پر محبوبہ کے سر اور پیٹ میں گولیاں مار کر زخمی کر دیا ہے۔