متحدہ عرب امارات کا 3 ارب ڈالر کا اعلان

*[احسن کمال] – متحدہ عرب امارات کا اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 3 ارب ڈالرجمع کرانے کا اعلان*ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں تین ارب ڈالرجمع کرانے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں تین ارب ڈالرجمع کرانے کا اعلان کردیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالرسے بڑھ جائیں گے۔ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے مطابق رقم آئندہ چند دنوں میں جمع کروا دی جائے گی، رقم جمع کرانے کا مقصد پاکستان کی مالیاتی صورتحال میں بہتری لانا ہے جب کہ رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔ابوظہبی فنڈ برائے ترقی پاکستان میں پہلے سے 8 منصوبوں کی فنڈنگ کر رہا ہے اور8 منصوبوں کی مجموعی لاگت ڈیڑھ ارب درہم ہے۔…

Comments (0)
Add Comment