مجھے وزیر داخلہ بنانے کا وعدہ کیا گیاتھا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ذرائع کےمطابق پرویز خٹک نے پارٹی کے سینئر رہنما سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے وزیر داخلہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والوں کو بھلانا درست رویہ نہیں ہے۔

پرویز خٹک کے شکوے پر ان سینئر رہنما نے کہا کہ آپ آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں، میرے سامنے اس حوالے سے بات ہوگی۔

پرویز خٹک نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ان حالات میں پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں چاہتا لیکن اختلافِ رائے کا اظہار ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک آج وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کریں گے،جس کے دوران وہ وزیر اعظم کے سامنے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment