مردہ خاتون زندہ ہوگئی

کراچی میں مردہ قرار دی گئی خاتون غسل دینے کے موقع پر حرکت میں آگئی۔
ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب خاتون کو مردہ سمجھ کر عباسی شہید اسپتال سے ایدھی سردخانے لایا گیا۔
خاتون کی لاش پون گھنٹے تک سرد خانے میں اور پھر مزید ایک گھنٹے تک غسل کے لیے رکھی رہی۔
ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو غسل دینے کے لیے اٹھایا گیا تو بدن میں حرکت ہوئی جسے دیکھ کر اہلخانہ نے شور مچادیا اور خاتون کو ساتھ لے گئے۔
خاتون کی موت کا عباسی شہید اسپتال سے جاری کیا گیا سرٹیفیکیٹ بھی موجود تھا، یہ واقعہ گزشتہ شب ڈیڑھ بجے کے قریب ایدھی سردخانے میں پیش آیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment