نادرا دفتر میں چوری کرنے والا ملزم

رینجرز نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے نادرا دفتر میں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
23 اور 24 جنوری کی درمیانی شب لانڈھی کے علاقے نادرا سینٹرسے شناختی کارڈ بمعہ فارم چوری ہونے کی خبر میڈیا میں رپورٹ ہوئی۔ واقعہ کی خبر ملتے ہی پاکستان رینجرز (سندھ) نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے واقع کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر لانڈھی نمبر ساڑھے تین میں کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث مرکزی ملزم ولید حسین ولد واجد حسین کو گرفتار کیا ۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم کےقبضے سے چوری شُدہ 803شناختی کارڈ بمعہ فارم اور 2بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بر آمد کر لیے گئے ہیں۔
ملزم ولید حسین سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ چُرائے جانے والے شناختی کارڈز کی تعدا د803ہے جنہیں ملزم نے اپنے ایک رشتہ دار کے گھر چھپا رکھا تھا۔
ملزم کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment