نہال ہاشمی کا پولیس سے جھگڑا

کراچی کے علاقے ملیر کالا بورڈ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی کے اہلخانہ اور پولیس کے درمیان مبینہ جھگڑا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے اہلخانہ نے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں۔نہال ہاشمی کے بیٹے نصیر ہاشمی کا کہنا ہے کہ مجھے اور گھر والوں کو پولیس سعوآباد تھانے لے کر آئی ہے۔نصیر ہاشمی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نےگھر والوں کو روک کر میرے قریب آنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس اہلکاروں کو قریب آنے سے روکا تو انہوں نے میرا موبائل فون توڑ دیا، جبکہ پولیس نے مجھے اور میری والدہ کو زدکوب کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی کے اہلخانہ کا ملیر میں کسی اور سےجھگڑا ہورہا تھا، اس دوران اہلکاروں نے بچاؤ کی کوشش کی تھی۔پولیس کا موقف ہے کہ نہال ہاشمی کے اہلخانہ نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں۔

Comments (0)
Add Comment