برمنگھم (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے زیراہتمام کراچی میں ہونے والے؛ سندہ کلچرل ڈے؛ کے کامیاب انعقاد پر چئرمین سید مصطفی کمال صدر انیس قائم خانی، پی ایس پی کی پوری قیادت، نظریا تی ساتھیوں خصوصا سندہ بھر کی عوام کو مبارکباد دیتے ھوئے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی قوم کو یکجا کرنے کے ساتھ پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور بلتستان کے کلچر کو فروغ دینے کی بنیاد بھی سندھ میں رکھ دی ھے پہلے سندھی ٹوپی اور اب سندہ کلچرل ڈے کے ذریعہ سندہ کے کلچر کو پروموٹ کیا گیا انءشااللہ پاک سرزمین پارٹی برطانیہ میں بھی سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ، کشمیر اور بلتستان کے کلچر کو پروموٹ اور فروغ دینے کے پاکستانی کلچرل ایونٹس کا انعقاد کریں گے اس سے نہ صرف پاکستان میں سیاحت کو فروغ ملیے گا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کو پاکستان کلچر کو دیکھنے کا موقع میسر آیے گا بلکہ سیاحت کے ساتھ ساتھ ھماری نسلوں کا پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔