پولیس کے کنواروں کیلئے خوشخبری

سندھ پولیس کے کنواروں کیلئے خوشخبری ہے کہ آئی جی سندھ سید کلیم امام کی سربراہی میں ویلفیئر بورڈ نے ان کیلئے “شادی گرانٹ” مختص کردی ہے۔ گرانٹ کے حصول کیلئے پولیس اہلکاروں کو خود کو کنوارا ثابت کرنا ہوگا اور شادی کے بعد ایک ماہ کے اندر اندر نکاح نامہ جمع کرانا ہوگا۔ سندھ پولیس کے اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر رضوان احمد خان نے “جنگ” کو بتایا کہ سندھ پولیس کی ایک لاکھ 15 ہزار کی نفری میں سے ایک اندازے کے مطابق 20 ہزار سے زائد اہلکار کنوارے ہیں۔ سندھ پولیس کے مرد یا خواتین اہلکاروں کو پہلی شادی کرنے کیلئے 50 ہزار روپے خصوصی گرانٹ ملے گی۔اے آئی جی ویلفیئر کے مطابق سندھ پولیس کے شہید ملازمین کے بھی دو بچوں کیلئے خصوصی شادی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment