کراچی (نیوزڈیسک )وفاقی حکومت آج نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے تاہم اس سے قبل ہی سٹاک مارکیٹ اور ڈالر کے حوالے سے خبریں کچھ اچھی نہیں آ رہی ہیں دوسری جانب سیاست میں بھی آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد بھونچال سا آیا ہواہے اور پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغازہوتے ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپیہ85 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعدکاروبار کے دوران ڈالر 151 روپے95
پر ٹریڈ کر رہاہے، ایک روپیہ 85 پیسے اضافے کے بعد ڈالر انٹر بینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے, ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں بھی اضافہ ہو تا ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آغاز کاروبار پر ہی مندی کا رجحان دیکھا جارہاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 34 ہزار 567 پوائنٹس پر تھی تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی آنا شروع ہو ئی اور اب 215 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزاور 351 پوائنٹس پر آ گئی ہے ۔۔