گورنر اسٹیٹ بینک سے استعفیٰ لے لیا گیا

اسد عمر کے بعد حکومت کی معاشی ٹیم سے مزید برطرفیاں سامنے آگئیں،اسٹیٹ بینک کے سربراہ طارق باجوہ سے استعفیٰ لے لیا گیا، چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی کی بھی اطلاعات زیر گردش ہیں۔
ذرائع گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے طارق باجوہ سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق طارق باجوہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے سے اپنا استعفیٰ وزارت خزانہ کے توسط سے وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوایا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک نے طارق باجوہ کے استعفے کی تصدیق کردی ہے۔
طارق باجوہ کو سابق صدر ممنون حسین نے 7 جولائی 2017ءکو 3 سال کے لیے اسٹیٹ بینک کا صدر بنایا تھا، ان کی مدت ملازمت جولائی 2020 میں ختم ہونا تھی۔
دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سربراہ جہانزیب خان کو بھی تبدیل کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے مجوزہ نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment