ہمدرد ہاؤس سکرنڈ میں کرونا آگاہی سیمینار

نوابشاہ رپورٹ (گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ )
سکرنڈ ہمدرد آرگنائیزیشن کے چیئرمین محترم گل محمد رند کی خاص ہدایت پر ہمدرد ہاؤس سکرنڈ میں ہمدرد آرگنائزیشن اور ہمدرد سپورٹ پروگرام کی جانب سے “کرونا آگاہی سیمینار” کا انعقاد کیا گیا
پروگرام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا قرآن پاک کی تلاوت سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی راؤ ظفر نے کی پروگرام کی کمپیئرنگ ہمدرد آرگنائیزیشن کے جنرل سیکریٹری مجید عباسی نے کی جبکہ ہمدرد سپورٹ پروگرام کے چیئرمین سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی و کالم نگار قاضی جاوید سنائی نے آنے والے مختلف میڈیا ھاؤسز،سیاسی اور سماجی تنظیموں کے وفود کو استقبالیہ پیش کیا اس موقع پر سکرنڈ پریس کلب کے صدر سینئر صحافی و ادیب و دانشور استاد محمد صدیق منگیو نے
اپنے خطاب میں کہا کہ کرونا کے خلاف ہم جنگ لڑ رھے ھیں اور جنگیں ھتھیاروں سے نہی جذبوں سے جیتی جاتی ھیں ہمیں اپنی عوام کو ذہنی طور پر تیار کرنا ھوگا
پروگرام میں ڈاکٹر محمد افضل میمن نے کرونا کے بارے میں آگاہی دی
ان کے علاوہ ،پرائم میڈیا ھاؤس کے محمد اعظم راول ۔ شبیر خانزادہ سی ڈی ایف کے چیئرمین عبدالحمید آرائیں،
شہباز ویلفیئر کے وارث نوناری،
عورت ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے خیر محمد چنہ،
انسان دوست فورم کے نور دین کیریو،
پی ٹی آئی رھنما غلام مصطفی جلالانی،کامل رند،دھنی بخش مگسی، اور دوسروں نے اپنے خطاب میں کرونا کی آگاہی کے بارے میں مفید مشورے دیے اور
پروگرام کے آخر میں نوابشاہ پریس کلب کے سینئر صحافی علی محمد لکیاری، سکرنڈ پریس کلب کے صدر سینئر صحافی و ادیب و دانشور استاد محمد صدیق منگیو کے بھائی اورسکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی راؤ ظفر کی والدہ اور کورونا سے وفات پانے والے تمام افراد کے لیے دعا مغفرت بھی کی گئی.

Comments (0)
Add Comment