آزادکشمیرمیں کلاس 6th کی ماڈل کلاس کا آغاز

رپورٹ (حاجی محسن ہاشمی )اسپرنگ فیلڈ سکول و کالج باغ آزاد کشمیر  کا کوالٹی ایجوکیشن کی جانب اہم پیشرفت ۔کلاس 6th کی ماڈل کلاس کا آغاز ۔کلاس کو زہین و فطین اور پنجگانہ نمازی طالب علم امان اللہ بصیر شہید کے نام سے منسوب  کیا گیا۔امان اللہ چند روز قبل نالہ ماہل میں ڈوب کر شہید ہو گیا تھا۔کلاس کا افتتاح شہید کے والد محترم سردار عبدالبصیر فارسٹ آفیسر  نےاپنے دست مبارک سے کیا۔پرنسپل ادارہ نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ کوالٹی ایجوکیشن  کے فروغ کے لئے جدید تقاضوں کے ہم آہنگ ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے عوام علاقہ کا کہنا تھا 

 تعلیمی میدان میں پرنسپل خالد کھوکھر صاحب کی خدمات کو اور ان کا  طلبہ کے ساتھ اس لگاؤ کو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا

اللّہ پاک پرنسپل خالد کھوکھر صاحب کو  ہزاروں بہاریں نصیب کرے

امین!

Comments (0)
Add Comment