آسٹریا رپورٹ ۔محمد عامر صدیق
عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلۓ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (پی سی ایف اے) کے زیر انتظام تیسرا عید ملن پروگرام اسٹریا کے شہر ویانا میں انقاد پذیر ہوا.پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد میں شرکت.ویانا صحیح معنوں میں ایک بین الاقوامی شہر ہے ۔ تاریخی پس ِمنظر سے قطع نظراِس کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔یہاں تارکینِ وطن کی ایک بہت بڑی تعداد آباد ہے۔یہ حقیقت اور زیادہ نکھر کر اُس وقت سامنے آتی ہے جب مختلف قومیتوں کے لوگ یہاں اپنی اپنی قومی تقریبات یا تہوار مناتے ہیں۔
عیدالفطر مسلمانوں کے لیے خاص اہمیت کا دن ہے۔ چناچہ، عید کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان اپنے روایتی لباس زیب تن کیے ایک ساتھ اکٹھے ہوتے ہیں، جو منظر دیکھنے والے کو سکون و سرور بخشتا ہے۔ عید الفطر یا میٹھی عید سال میں ایک ہی دن آتی ہے، لیکن اِس کی مٹھاس ہفتوں تک باقی رہتی ہے۔دوست،احباب اور رشتے داراس موقع پر ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور یہ روایت برسہا برس سےچلی آرہی ہے جس میں آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی پیش پیش نظر آتی ہے۔ اِس سال بھی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سےعید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔اِس تقریب کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (پی سی ایف اے) کی جانب سے کیا گیا.پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا مشن دوریاں مٹانا اور خوشیاں بانٹ نہ ہے اسی سلسلہ میں عید الفطر کی خوشیاں منانے کے لیے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر انتظام ویانا کے وسیع پارک (ابرلا) دس ڈسٹرک میں بروز اتوار 9 جون 2019 تیسرا سالانہ عید ملن پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی کی سیکڑوں کی تعداد میں خواتین و مرد اور بچوں کے علاوہ دوسرے ممالک پاکستانی کمیونٹی کی خوشیوں میں شامل ہوئےجن میں ترکی، آسٹرین لوگوں نے بھی خصوصی شرکت کی ۔عید ملن پروگرام کے خصوصی مہمان پاکستان سفارت خانہ ویانا قونصلر کمیونٹی افیرز جناب ہمایوں شبیر جوئیہ،المصطفی ویلفئیرٹرسٹ یو کے کے چئیرمین احمد عبدالرزاق ساجد،یوکے میڈیا الیون کرکٹ کلب کے افراد جب پروگرام میں تشریف لائے تو پاکستانی کمیونٹی فورم کی مرکزی قیادت صدر ندیم خان،(سینئر نائب صدر) حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ،خواجہ منظور ( نائب صدر آسٹریا)،حافظ محمد نعیم ( نائب صدر آسٹریا)،(فنانس سیکریٹری) محمد انور، (نائب فنانس سیکریٹری)،علی ذولفقار،سوہیل احمد باجوہ.(جنرل سیکریٹری) عمران علی مغل،( جوائنٹ سیکریٹری )عارف محمود،(وائس چیرمین) ملک خلیل،خواجہ نسیم،(ڈپٹی وائس چیرمین) طارق حسین،( نائب صدر ہورں )اجاز محمود،( نائب صدر آسٹریا سالزبرگ)چودہری زبیر، ( نائب صدر آسٹریا سٹہر مارک)نوید عاصم،( نائب صدر آسٹریا باد اشل) عبد السلام فرید، ( نائب صدر آسٹریا برگن لانڈ )زاہد محمود،(یوتھ کوآرڈینیٹر )عامر نعیم،محمد جواد،مہر عثمان نظر مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تبسم،مجلس عاملہ کے مشیر خاص اسرار احمد،قیصرولی اور مجلس شوریٰ کے ممبران نے مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کیے ۔تقریب کے دیگر مہمانان گرامی میں شہر کی اہم شخصیات خصوصاً قانون سازاداروں ،،پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا کی ایک بڑی تعدادموجود تھی۔یاد رہے کہ تاجر برادری کا کردار پاکستانی کمیونٹی میں بہت اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس تقریب میں لندن سے تعلق رکھنے والےتاجران اورکئی نامور افراد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز حسبِ معمول کلام پاک کی تلاوت اور نعت شریف سے ہوا۔جس کے بعد، معزز مہمان ۔ تقریب کے پہلے حصے میں مہمانوں نے اپنے مختصر خطاب میں تقریب کے منتظمین کےلیے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیااور عید کی مبارک باد دی۔-گفتگو کرتے ہوئے، کچھ مقررین کا کہنا تھا کہ اپنوں سے دوری کا احساس چونکہ عید کے موقع پرزیادہ شدت سےہوتا ہے ، ایسے میں دوستوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کا موقع ملنا گویا ایک نعمت ہے. پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا (پی سی ایف اے) پاکستانی کمیونٹی میں اپنا کردار بخوبی نبھا رہی ہے اور ہر میدان میں پیش پیش نظرآتی ہیں۔عید ملن پروگرام میں پی سی ایف اے ویمن ونگ،یوتھ ونگ کی جانب سے مختلف سٹال لگائے گے تھے جن میں مہندی ، بچوں میں ڈرائنگ ، کوئزاور بیڈمنٹن ، فٹبال ، والی بال ، میوزیکل چیئر اور دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوے ۔اتنی بڑی تعداد میں پاکستانیوں کا عید ملن پروگرام میں جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی کامیابی کی طرف گامزن ہیں پہلی مرتبہ اتنے پاکستانی کسی پروگرام میں دیکھے گئے ہیں جو خوش آئند بات ہے۔ پاکستانیوں کی محفل ہو اور طعام کا اہتمام نہ ہو، یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ لہذا، آخر میں لذیذ طعام سے مہمانوں کی خاطر تواضع کی گئی۔ اور یہ تقریب رات دیر گئے تک جاری رہی۔ لالہ محمد حسین نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ہم صرف پاکستان کی سر بلندی کے لیے اورکمیونٹی کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ۔صدر ندیم خان نے عید ملن کے موقع پر پاکستانی کمیونٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ آج بھاری تعداد میں عید کی خوشیاں منانے کے لیے جمع ہوئے ہیں بہت اچھی بات ہے۔عید ملن پروگرام میں سیکورٹی کے اور انتظامی امور کے انتظامات ملک طارق،طارق حسین،عمر خطاب خان، ہاجی ملک خلیل اعوان،۔مہمانوں کی تواضع کے لئے بھی بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔