آل سندھ ڈسپنسر ایسوسی سیشن کی اہم میٹنگ

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ
آل سندھ ڈسپنسر ایسوسی سیشن ضلع شہید بینظیر آباد جانب سے ڈاکٹر نور نبی کی سربراہی میں ایک مقامی ہوٹل میں اہم میٹنگ کی گئی اس موقع پر آل سندھ ڈسپنسر ورکنگ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر ذوالفقار مینگل ۔ صوبہ سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر نصراللہ بڑدی اور ڈاکٹر بابو بروھی , ڈاکٹر عالم رند , ڈاکٹر میر محبوب رند سمیت ضلع شہید بینظیر آباد اور تعلقہ دوڑ کے ڈسپنسروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر آل سندھ ڈسپنسر ایسوسی سیشن کے ڈسپنسروں نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ہراسمنٹ کیا جا رہا ہے جب کہ ہم گورنمنٹ کے رجسٹرڈ اداروں سے کولیفائیڈ ڈسپنسر ہیں اور ہم ہر لحاظ سے مریض کو فسٹیڈ دینے کا حق رکھتے ہیں آج ہمیں بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سندھ گورنمنٹ کی نااہلی ہے کہ ہم کولیفائیڈ ہوتے ہوئے بھی ہمیں حقوق نہیں دیے گئے جب کہ دوسرے صوبوں کے کولیفائیڈ ڈسپنسروں کو پورے حقوق مہیا کیے گئے ہیں

Comments (0)
Add Comment