اسپین میں آٹے اور انڈوں سے بنے منفرد ہتھیاروں سے فلور فائٹ اینڈ ایگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ۔
اس دلچسپ مقابلے میں شہریوں نے گلیوں میں جمع ہو کر ایک دوسرے پر آٹے اور انڈوں کی خوب بارش برسائی۔
اسپین دلچسپ کھیل میں آٹے اور انڈوں کی بارش
اس لڑائی میں مرد اور خواتین نے خصوصی طورپر تیار کردہ فوجی طرز کے لباس پہن کر شرکت کی جبکہ آٹے کو پائپ کے ذریعے پانی کی طرح ایک دوسرے پر بر سایا اور ایک دوسرے پر انڈوں سے وار کر کے محظوظ ہوئے۔
اسپین دلچسپ کھیل میں آٹے اور انڈوں کی بارش
اس فائٹ میں آٹے اور انڈوں کے ساتھ ساتھ آتش بازی کر کے بھی ایک دوسرے پر حملے کیے گئے ۔
اسپین دلچسپ کھیل میں آٹے اور انڈوں کی بارش
واضح رہے کہ Els Enfarinats نامی یہ تہوارتقریباً دوسوسال قدیم ہے جسے آج بھی شہری ہر سال بھر پور جوش وجذبے سے مناتے نظر آتے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ