ائیرلائنز کیلئے ہنگامی الرٹ جاری

واشنگٹن(نیوزڈیسک) فضائی نگرانی کے امریکی اداری( ایف اے ای) نے ایئر لائنز کو خلیجی علاقوں پر پرواز کے دوران محتاط رہنے کی ہدایات دی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف اے اے نے بتایاکہ خلیج عمان اور خلیج فارس میں بڑے پیمانے پر عسکری سرگرمیاں جاری ہیں اور کوئی بھی غلط اندازہ یا طیارے کی شناخت میں معمولی سی بھی بھول چوک کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ امریکا اور ایران کے مابین تناؤ میں اضافے کی وجہ سے خطے میں حالات کشیدہ ہیں

Comments (0)
Add Comment