ائیرپورٹس پر سیکورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ

بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایو ایشن ڈویژن نے ملک کے تمام بڑے ائیرپورٹس پر سیکورٹی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔بغیر پلاسٹک کے سفری بیگ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس کی سامان کی ریپنگ کے حوالے سے مزید مشینیں لگانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ایوی ایشن زرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام بڑے ائیرپورٹس پر ایک سے زائد ریپنگ مشینیں نصب کی جائیں گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ریپنگ مشینوں کے لیے ٹینڈر جاری کر دئیے ہیں۔ٹنڈر پیپرا رول کے تحت جاری کیے گئے۔اس اقدام سے سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مسافروں کے بیگوں میں چوری کے واقعات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ مسافروں کی ریپنگ پر عملدرآمد آئندہ ماہ سے شروع ہو گا۔اسلام آباد،کراچی ، لاہور کوئٹہ ائیرپورٹس پر مشینوں کو ایک ماہ کے اندر نصب کیا جائے گا۔غیر ملکی سیکورٹی ایجنسیوں نے بھی پاکستانی ائیرپورٹس کے دورے کیے تھے اور مسافروں کے بیگ کی ریپنگ کی تجاویز دی تھیں۔اور اب یہ تجویز مان لی گئی جس کے ایک ماہ بعد بغیر ریپنگ کے مسافروں کا سامان جہاز میں منتقل نہیں ہو سکے گا۔
جب کہ دوسری جانب وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اعلان کی ہے کہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 14اگستیوم آزادی کے روز سے پلاسٹک کے بیگ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سب سے پہلا دارالحکومت ہوگا، جہاں پلاسٹک کے بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی.خیال رہے کہ ملک کے مختلف شہروں اور ضلعوں میں بھی پلاسٹک کے استعمال اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کی جاچکی ہے‘گزشتہ ماہ گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں بھی پلاسٹک کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی، جس کے بعد ہنزہ پلاسٹک کو ممنوع قرار دینے والا ایشیا کا پہلا ضلع بن گیا ۔

Comments (0)
Add Comment