اخبار فروش کے بیٹے کی امتحان میں پہلی پوزیشن

کراچی انٹر بورڈ کامرس گروپ کے سالانہ امتحانات میں اخبار فروش کے بیٹے نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کے مطابق سالانہ امتحانات میں 43 ہزار سے زائد طلباء نے حصہ لیا، جن میں سے 12888 کامیاب رہے۔ نتیجے کا تناسب 30 فیصد رہا انٹر میڈیٹ سال دوئم کامرس میں پوزیشن حاصل کرنے والے تینوں طالبعلموں کا تعلق نجی کالج سے ہے پہلی پوزیشن اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب نے حاصل کی۔انٹر بورڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری کالجوں کے طلبا کو پوزیشن حاصل کرنے کے لیے محنت کی ضرورت ہے، تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment