ڈویژنل چیف مانیٹرنگ آفیسر عبداللہ ڈاہری اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ کا گاؤں گل محمد مگسی میں گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کا دورہ اس موقع پر انھوں ہیڈ ماسٹر علی نواز خاصخلی کی اسکول میں جانے والے خدمات اور محنت کو سراہا اور شمع نیوز کے نمائندے گل محمد لغاری سے گفتگو میں سید منیر شاہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سرکاری اسکول دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے سرکار کی کمی کوتاہی اپنی جگہ لیکن اسکول ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ اگر اپنی ہمت کریں تو وہ اسکو سمت تعلیم کو بہتر بنانے میں کامیاب ہونگے سندھ کی ترقی اور خوشحالی میں سب سے بڑی روکاوٹ تعلیم کا معیاری نہ ہونا ہے ہم دنیا کے مقابلے بہت ہیچھے ہیں اور سبب تعلیم کا معیاری نہ ہونا ہے آج چیف مانٹرنگ آفیسر عبداللہ ڈاہری سے مل کر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ تعلقہ سکرنڈ میں بہترین کاکردگی کرنے والے اساتذہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے جلد ایک سیمینار منعقد کرینگے جس میں اسکول کو بہترین ماحول,تعلیم اور اپنی مدد آپ کے تحت اسکول میں حصہ ڈالنے والے اساتذ,طلبہ کو نقد انعام سمیت ایوارڈ سے نوازا جائے گا جو ہر سال منعقد کیا جائے گا میرا ذاتی لگاؤ بھی تعلیم کی بہتری ہے اور دلی سکون حاصل ہوتا ہے جب تعلیمی شعبوں میں کچھ کرتا ہوں طلبہ کی کیرئیر کاؤنسنلگ ہونی چاہیے جس سے ان کو مستقبل میں کسی بھی شعبہ میں جانے کا پتہ ہو انکا ذہن جب واضع ہوگا تو وہ ضرور کامیاب ہونگے,اب ہمیں تعلیم صحت اور روزگار کے شعبوں کی مالکی کرنی ہوگی اگر دنیا کے مقابلے میں چلنا ہے تو,ڈویژنل چیف مانیٹرنگ آفیسر عبداللہ ڈاہری نے کہا کہ میری خواہش ہے تمام تعلقہ کے چیئرمین سید منیر شاہ کی طرح تعلیم دوست اور انکی سرپرستی کرنے لگے تو بہت جلد سندھ کی تعلیم میں انقلاب برپا ہوگا بہترین اسکولوں اور اساتذہ سمیت طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے پہلا باضابطہ سیمینار سکرنڈ میں منعقد کرینگے.