اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت


سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی رکنیت عبوری طور پر معطل کردی۔
چیف جسٹس نےکہا کہ کہاں ہیں اسحاق ڈار؟انہیں ایک دن کو آنا ہی ہے؟بتائیں وہ کس دن آئیں گے۔
وزیر خزانہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسحاق ڈار کی طبیعت ناساز ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے جس کے بعد عدالت نے سماعت عید تک ملتوی کر دی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان نے موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے زائد وصولیوں کے از خود نوٹس کی سماعت کی۔
جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ وزیر خزانہ کو بلائیں، 14 کروڑ صارفین سے روزانہ ٹیکس کس کھاتے میں لیا جاتا ہے، ہمیں قانون بتائیں سیلز ٹیکس کیوں لیا جارہا ہے؟بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment