اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی رہا

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی لڑکی رہا

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی سترہ سالہ بہادر فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو آٹھ ماہ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

  اسرائیلی فوجیوں کے مظالم پر مشتعل احد تمیمی نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے گھر کے باہر ایک اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارا تھا۔احد کی والدہ نے واقعے کی وڈیو بنائی تھی جو تیزی سے وائرل ہوگئی اور دنیا بھر میں لوگوں نے فلسطینی دوشیزہ کو جرات و بہادری پر خراج تحسین پیش کیا ۔

اسرائیلی فورسز نے احد کو گرفتار کر لیا جسے عدالت نے آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی ، سزا مکمل ہونے پر احد تمیمی کو آج رہا کر دیا گیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment