اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف لائرز فورم کو فریق بننے کے لیے درخواست تیار کرنے کا کہہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال ہو گئے ہیں ابھی تک عبوری ضمانت کا ہی فیصلہ نہیں ہو رہا۔ اب ملزم کہہ رہا ہے میری مرضی کا وکیل لگا دیں، ہم چاہتے تھے سپریم کورٹ اس پر ازخود نوٹس لے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا

 

Comments (0)
Add Comment