اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو عبوری ضمانت کےلیے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔عدالت عالیہ اسلام آباد نے عمران خان کی عبوری ضمانت 9 مارچ تک کےلیے منظور کی گئی ہے۔عبوری ضمانت منظوری کرنے پر عمران خان نے کھڑے ہوکر عدالت کا شکریہ ادا کیا اور وہاں سے روانہ ہوگئے۔محسن شاہنواز رانجھا نے عمران خان کے خلاف اقدام قتل کی ایف آئی آر درج کروائی تھی، یہ واقعہ الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پیش آیا تھا۔