اس حمام میں سارے ننگے ھیں مرزا فیصل

لندن ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سنیئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت کے دوسرے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران خان حکومت کا دوسرا بجٹ ہندسوں کا گورکھ ھندہ ھے یہ بجٹ بھی خسارے کا بجٹ ھے جس سے IMF سے مزید قرضہ لینا پڑے گا جس سے غریب عوام مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دبے گیں جس سے عام آدمی کی مشکلات مزید بڑھیں گی ۔بجٹ خسارے ختم یا کم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کو اپنے اخراجات کم کرنے چاہئیں تھے ۔ موجودہ بجٹ میں غریب عوام اور اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی پیکج دینا چاہئےتھا جو نہیں دیا گیا عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے بہت بلند بانگ دعوے کیے تھے قرضہ فوری ختم ہو گا , ٥٠لاکھ نے گھر بناےجا ںیں گے ,ایک کڑوڑ نیے نوکریاں دی جائیں گی ٩٠ دنوں میں کرپشن ختم کر دی جائے گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کو خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔ عمران خان کے تمام وعدے اور دعوے دھرے کے دھرے رہ گیے ۔عمران خان نے الیکشن سے پہلے کرپشن ختم کرنے کا آلاپ گاتے تھے مگر حقیقت یہ ھے عمران خان کے اردگرد کرپٹ عناصر کا گہرا ھے اور اس حمام میں سارے ننگے ھیں کراچی کی عوام کی اکثریت سیٹیں عمران خان کو دے دی گئی اور عمران خان کی وفاقی حکومت, صدر پاکستان اور گورنر سندھ پی ٹی آئی اور کراچی کا ھونے کے باوجود کراچی کی عوام کو بنیاد ی سہولتیں بھی فراہم نہیں کر سکیں

Comments (0)
Add Comment