اعتزاز احسن کا نام واپس لیا گیا تو ؟ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) پیپلزپارٹی پر نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کا نام لینے کے لیے دباو ڈال رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہمسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی پر نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کا نام لینے کے لیے دباو ڈال رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن کا نام واپس لیا گیا تو نظریاتی سیاست کو دفن کرناہوگا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ نوازشریف اورمریم کانام ای سی ایل میں ڈالناافسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کا پارلیمانی کمیشن نہ بناتواحتجاج کریں گے۔

گزشتہ روز رانا ثناء نے کہا تھا کہ نواز شریف کےساتھ جس طرح کا برتاؤ ہورہا ہے وہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے،عید کے بعد پہلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا، راولپنڈی کے جلسے میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے تحریک انصاف نے عارف علوی کو نامزد کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے تاہم ن لیگ نے اسے مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپوزیشن کا مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے مشاورت کے لیے 25 اگست کو مری میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی گئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

Comments (0)
Add Comment