لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں مقبرہ جہانگیر کالونی سے 9روز قبل اغواہونے والی 17سالہ سعدیہ نامی لڑکی اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہوکر گھر پہنچ گئی۔
مغویہ سعدیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اغواکار شانی ، سرفراز اور دیگر اسے منشیات پلا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ لڑکی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ملزمان فرار ہوکر گھر آنے پر سعدیہ کا پیچھا کرتے ہوئے آئے اور اسلحے سمیت اس کے گھر میں گھس گئے، لڑکی کی دوبارہ اغوا کی کوشش میں ناکامی پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔
تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں ملزمان کے خلاف لڑکی کے اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔